تازہ ترین

'اسکائپ' 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کیلئے بند، وجہ سامنے آگئی


مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم 'میٹنگ' کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔

مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 

مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسکائپ کا آغاز اگست 2003 میں ہوا تھا جب کہ اب بائیس سال کی مدت کے بعد 5 مئی 2025 کو یہ مکمل طور پر بند ہورہا ہے۔