تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ پولیس کے سربراہ کی جانب سے 'چپ تعزیہ' کے جلوسوں اور عید میلاد النبی کی تقریبات کے دوران امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کی سفارش کے جواب میں کیا گیا۔ سیکشن 144 (6) سی آر پی سی کے تحت اختیار کردہ اس پابندی سے بعض افراد بشمول خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچے، بزرگ شہری، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وردی میں ملبوس سیکورٹی اہلکار اور ضروری خدمات کے ملازمین کو مستثنیٰ ہے