تازہ ترین

یونیورسٹی میں بھرتی ملازمین کے ڈومیسائل کے حوالے سے من گھڑت، غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی معلومات پھیلائی جارہی ہیں


رحیم یار خان (گلوبل ایرو ) ترجمان خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بھرتی ملازمین کے ڈومیسائل کے حوالے سے من گھڑت، غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں کچھ لوگوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران جناب چانسلر و گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن صاحب کو بھی غلط معلومات پیش کرنے کی کوشش کی جس کی یونیورسٹی سختی سے تردید و مذمت کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گریڈ ون سے سولہ تک یونیورسٹی میں رحیم یار خان ڈومیسائل کے 293 ملازمین ہیں، بہاول پور اور ملتان سے 07 جب کہ گجرات کے ڈومیسائل کا حامل صرف ایک ملازم ہے۔ اس حوالے سے یہ کہنا کہ ملازمین کی اکثریت کا تعلق گجرات سے یا اپر پنجاب سے ہے حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی میں فرائض منصبی سنبھالنے والے تمام افراد کا انتخاب ان کی قابلیت، صلاحیت اور میرٹ پر ضابطے کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کچھ لوگ اپنے مخصوص مقاصد حاصل کرنے کے لئے بے بنیاد شورو غوغا کر رہے ہیں۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان سے بھی مطالبہ ہے کہ حقائق کے خلاف کسی بھی قسم کے پروپیگینڈا کی روک تھام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے اور جن ممبرز نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے یونیورسٹی کے خلاف بے بنیاد منفی پراپیگنڈا کیا ہے ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کاروائی بھی کرے۔
Comment

2023-10-23 07:17:58

Fazool university