تازہ ترین

مینار پاکستان پر جلسہ، ن لیگ کا 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ


مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کا جلس مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی اسکرینیں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کی آمد کا سلسہ بھی جاری ہے۔ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جلسہ گاہ کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو بہتری کی ہدایات دیں۔