
چکن کڑاہی کی آسان ریسیپی
اجزاء:
چکن : 1 کلو
ٹماٹر : آدھا کلو (بلینڈ کر لیں)
ادرک لہسن پیسٹ : 2 کھانے کے چمچ
دہی : آدھا کپ
لال مرچ : 2 چائے کے چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
کالی مرچ : 1 چائے کا چمچ
زیرہ : 1 چائے کا چمچ
گرم مسالا : آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ : 4 سے 5 عدد
ہرا دھنیا : آدھا کپ
تیل : آدھا کپ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر کے چکن ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں۔
نمک، لال مرچ، زیرہ، دہی اور دیگر مسالے شامل کر کے بھونیں۔ہری مرچ ڈالیں اور مزید 10 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
گرم مسالا اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں