تازہ ترین

اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا قومی کرکٹر اعظم خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مریم نفیس ایک خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ پاکستانی سیریلز میں کام کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔

مریم نفیس ایک خوش مزاج اور ملنسار انسان ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جبکہ ان کے درینہ دوست میں کرکٹر اعظم خان شامل ہیں جو ان کے شوہر کے بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر مریم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے نومولود موسیٰ کے ہمراہ گراؤنڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ہے، مریم نفیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا بے بی اسلام آباد کی ٹیم میں ہے جسے میں سپورٹ کرنے کیلئے آئی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اعظم خان میرے بچے جیسا ہے، ایک دن یہ بات میں نے اعظم کو بھی بتائی کہ تم میرے بیٹے جیسے ہو تو اس دن سے اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے۔ ہوسٹ نے پوچھا کہ آپ اعظم سے کھیل سے متعلق کیا باتیں کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم کھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے کیوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔