
عالیہ نے 'کانز' میں گوچی کی پہلی تاریخی ساڑھی پہن لی
بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں مشرقی و مغربی فیشن کے امتزاج پر مبنی گوچی برانڈ کی پہلی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
عالیہ بھٹ کا فیشن سینس نہایت منفرد، جدید اور متوازن ہے۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو فیشن کو صرف لباس تک محدود نہیں رکھتیں بلکہ اسے ایک مکمل اندازِ زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔
ان کے انداز میں جہاں نزاکت اور سادگی جھلکتی ہے، وہیں جدت اور خود اعتمادی بھی نمایاں ہوتی ہے۔
اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے اس سال بھی عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اپنی شاندار شرکت سے نہ صرف مداحوں بلکہ عالمی فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔
ان کی ہر لک میں بھارتی روایت اور جدید طرزِ فیشن کا حسین امتزاج نظر آیا جس نے انہیں عالمی ریڈ کارپٹ پر ایک نمایاں مقام دلا دیا۔
عالیہ نے کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنا آغاز ایک ہلکے گلابی رنگ کے شیاپارلی گاؤن سے کیا۔ یہ گاؤن فیتے اور ہینڈ ایمبرائیڈری سے مزین تھا۔
دوسرے دن عالیہ نے نیوی بلیو رنگ کا ارمانی پرائیو گاؤن زیب تن کیا جو چمکدار کرسٹلز سے سجا ہوا تھا۔ ایک نیٹ ہیڈ پیس اور نیلے قیمتی پتھروں کی بالیوں کے ساتھ انہوں نے اپن لُک مکمل کیا۔
عالیہ بھٹ نے فیسٹیول کے اختتام پر انٹرنیشنل لگژری برانڈ گوچی کا ڈیزائن کردہ 'ساڑھی انسپائرڈ' ڈریس پہنا۔
جی ہاں گوچی کی برانڈ ایمبیسیڈر عالیہ نے ریڈ کارپٹ پر اس فیشن ہاؤس کی پہلی ساڑھی پہن کر تاریخ رقم کی جو خاص طور پر اسی موقع کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔
عالیہ بھٹ نے اس حسین لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جہاں اس لک کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
اس مونوگرام اور سوروسکی کرسٹل سے مزین نیوڈ کلر کے لباس نے ساڑھی، دوپٹہ اور مغربی انداز کو آپس میں ملا کر ایک نیا انداز پیش کیا۔
ساڑھی کی طرز کا یہ لباس جدید سلائی کے ساتھ تیار کیا گیا تھا جس میں ایک پلنجنگ بلاؤز، سلیو لیس ڈریپ اور ایک دوپٹہ نما پلو شامل تھا۔
ڈریپنگ انداز ساڑھی سے متاثر تھا مگر جدید کٹنگ اور اسٹرکچر نے اسے فیشن کی نئی تعریف دی۔
عالیہ نے بالوں کو سلیک بن میں سجا کر ایک سادہ و دلکش انداز اپنایا۔ زیورات نہایت ہلکے اور نفیس تھے تاکہ لباس کی چمک نمایاں رہے۔
ان کا میک اپ نیچرل رکھا گیا، جو ان کے چہرے کے نرم تاثرات کے ساتھ خوب جچ رہا تھا۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام: عالیہ بھٹ