
ہانیہ عامر کی بولڈ ڈریسنگ تنقید کی زد میں
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بولڈ ڈریسنگ میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر تنقید کی زد میں آگئیں۔
18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں شاندار اداکاری سے خوب داد سمیٹنے والے دیگر مقبول ڈراموں میں 'دلربا'، 'تتلی' ، 'میرے ہمسفر'، 'عشقیہ'، 'سنگِ ماہ' اور 'مجھے پیار ہوا تھا' شامل ہیں۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکشی کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں سے بھی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
ہانیہ عامر عموماً مغربی طرز کے ملبوسات پہنی ہی نظر آتی ہیں جبکہ ڈراموں میں وہ مشرقی فیشن کو فالو کرتی دکھتی ہیں لیکن ہانیہ عامر کی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ میں انکی ڈریسنگ توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
دراصل ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں وہ اولِو گرین کلر بغیر آستینوں والا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے نظر آئیں جس کے ساتھ انہوں نے بھورا فارمل بلیزر بھی پہنا۔
مختلف انداز سے لی گئی تصویروں میں ان کی اداکاری سے زیادہ ان کے انداز اور لباس زیرِ بحث آ گئے۔
مداحوں نے ان تصاویر پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور انہیں 'بے جا بولڈنس' قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'یہ عورت جہنم کا ایندھن بننے جا رہی ہے۔'
ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ سمجھتی ہے کہ بولڈ ہونے سے انڈسٹری میں جگہ بنالے گی، لیکن ہم اس کا بھارت کے لیے پیار نہیں بھولے۔'
ایک ناقد نے لکھا کہ 'یہ اداکارہ ناقابل برداشت ہو چکی ہے، ہر وقت بھارت جانے کی تڑپ اور اس کے لیے ایسے ملبوسات پہنتی ہے، پاکستان میں اسے بین کر دینا چاہیے۔'
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اب یہ بڑھاپے کی دہلیز پر ہے، ایسی ڈریسنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔'
تنقید کے دوران ہانیہ عامر کے چاہنے والوں کے بھی کمنٹس سے جو صرف کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کی تعریف کرتے نظر آئے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا: ہانیہ عامر
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا: ہانیہ عامر
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا: ہانیہ عامر
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا: ہانیہ عامر
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا: ہانیہ عامر