تازہ ترین

’شکر گزار ہوں پاکستانی ہوں‘ : ماہرہ خان کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر کرارا جواب


پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہوں کہ ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں مجھے یہ نہیں بتایا جاتا کہ مجھے کیا کہنا ہے، میرے پاس آواز ہے اور میں اس کا استعمال کر سکتی ہوں‘۔

’شکر گزار ہوں پاکستانی ہوں‘ : ماہرہ خان کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر کرارا جواب

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ جب ہماری سرزمین پر ناانصافی ہوتی ہے تو ہم آواز اٹھاتے ہیں، ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں، حتیٰ کہ ہمارے  ملک  پر بغیر کسی ثبوت کے  الزام لگایا جاتا ہے، بھارت کی جانب سے  کئی سالوں سے جاری  جنگ اور نفرت انگیز بیان بازی کو  ہم سب  نے  اپنی آنکھوں سے دیکھا اور تجربہ کیا ، تمہارا میڈیانفرت کو ہوا دے رہا ہے، تمہاری سب سے طاقتور آوازیں نسل کشی اور جنگی جرائم کے سامنے  قانون کے بجائے خوف سے خاموش ہیں اور اسی خوف میں تم  فتح کا دعویٰ کرتے  ہو  لیکن میرے نزدیک یہ خاموشی تمہاری سب سے بڑی شکست ہے‘ ۔

 سپر اسٹار نے مزید لکھا کہ ’تم  آدھی رات کو شہروں پر حملہ کرتے ہو اور اسے فتح کہتے ہو؟ تمہیں شرم آنی چاہیے‘۔

ماہرہ خان نے پوسٹ کے آخر میں وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور امن کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ  پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا ہے۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔