تازہ ترین

سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔

عدالت نے وزارت دفاع اور دیگر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور  آرمی ایکٹ کی شق 2(1)(ڈی)(ون)، 2(1)(ڈی)(ٹو) اور 59(4) بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ پانچ دو کے تناسب سے سنایا جس میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا