تازہ ترین

بھارت کے نفرت آمیز بیانیے پر ماہرہ اور فواد بول پڑے


پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ فنکار ماہرہ خان اور فواد خان نے  بھارتی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست بیان جاری کر کے  پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کی گئی اور ساتھ ہی  رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے اسے ’فتح‘ قرار دیا گیا۔

 ایسے میں جہاں بیشتر شخصیات خاموش رہیں، وہیں ماہرہ خان اور فواد خان نے دلیرانہ انداز میں اپنا مؤقف بیان کیا۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’میں شکر گزار ہوں کہ میں ایک ایسے ملک میں رہتی ہوں جہاں مجھے یہ نہیں بتایا جاتا کہ مجھے کیا کہنا ہے، میرے پاس آواز ہے، اور میں اسے استعمال کر سکتی ہوں۔ ہم اپنی سرزمین پر ہونے والی ناانصافیوں پر بھی آواز اٹھاتے ہیں، اور ہم ہر جگہ ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں  یہاں تک کہ جب بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

A post shared by Hungama Express (@hungamaexpress)

 

اسکرین گریب: فواد خان انسٹاگرام

انہوں نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’بھارت، تمہاری جنگی زبان اور نفرت آمیز بیانیہ برسوں سے جاری ہے، میں نے خود اپنی آنکھوں سے اسے دیکھا اور محسوس کیا ہے۔ تمہارا میڈیا نفرت کی آگ کو ہوا دیتا ہے۔ تمہارے سب سے طاقتور لوگ نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموش ہیں ، انہیں قانون نے نہیں، بلکہ خوف نے چپ کرا دیا ہے، اور اسی خوف میں تم فتح کا دعویٰ کرتے ہو۔ مگر میرے لیے یہ خاموشی تمہاری سب سے بڑی شکست ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم رات کی تاریکی میں شہروں پر حملہ کرتے ہو اور اسے کامیابی کہتے ہو؟ تم پر شرم آتی ہے۔ دعا ہے ہم صحیح فیصلہ کریں۔ ہم کبھی بھی اُس سطح پر نہ گریں، چاہے ہمیں کتنی ہی بڑی اشتعال انگیزی کا سامنا ہو۔‘ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔‘ اسکرین گریب: فواد خان انسٹاگرام اسکرین گریب: فواد خان انسٹاگرام دوسری جانب فواد خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میری دلی ہمدردیاں اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس شرمناک حملے میں زخمی یا شہید ہوئے۔ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتا ہوں۔گزارش ہے کہ اشتعال انگیز بیانات دے کر نفرت کی آگ کو مزید نہ بھڑکائیں۔یہ معصوم جانوں کی قیمت پر ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان زندہ باد۔‘ماہرہ اور فواد کے کے اس بیان کو ہزاروں صارفین نے سراہا اور کہا کہ ’یہی ہوتی ہے اصل بہادری۔‘ جہاں پاکستانیوں نے اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وہیں دنیا بھر سے بھی امن پسند لوگوں نے ان کے الفاظ کو سراہا۔