
محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔