
وشال ددلانی نے 6 سال بعد انڈین آئیڈل کو الوداع کہہ دیا
موسیقار وشال ددلانی نے 6 سال تک سنگنگ رئیلٹی شو 'انڈین آئیڈل' میں جج کے فرائض انجام دینے کے بعد اب شو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
شو کو الوداع کہنے کے لیے موسیقار نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ کیپشن میں نوٹ شیئر کیا۔
اس انسٹاگرام کلپ میں، وشال کے ساتھ انڈین آئیڈل کے شریک جج شریا گھوشال اور بادشاہ بھی موجود نظر آئے، ویڈیو میں شریا وشال کے ساتھ مزاحیہ انداز میں منہ چڑاتی ہوئی نظر آئیں جبکہ بادشہ بھی کچھ کہتے ہوئے دکھائی دیے۔
اپنے نوٹ میں، وشال نے کہا کہ وہ شو چھوڑ رہے ہیں 'کیونکہ وہ ہر سال 6 ماہ تک ممبئی میں پھنسے نہیں رہ سکتے۔
موسیقا نے یہ بھی کہا کہ 'اب دوبارہ موسیقی بنانے، کنسرٹ کرنے اور تقریباً کبھی میک اپ نہ کرنے کا وقت آگیا ہے'۔
ویڈیو پر درج سطروں میں کہا گیا کہ 'مسلسل 6 سیزنز کے بعد میری طرف سے بس یہی لوگوں، آج رات انڈین آئیڈل میں جج کے طور پر میری آخری ایپیسوڈ ہے، مجھے امید ہے کہ یہ شو مجھے اتنا ہی یاد کرے گا جتنا میں اسے یاد کروں گا۔ شکریہ شریا، بادشاہ، آدی، آرادھنا، چترا، آنند جی، سونل، پرتیبھا، ساحل، مسکابی، پوری پروڈکشن، وشالاس، وشال، کربلا، پروڈکشن۔ پاکیا، کوشک (پنکی)، اور تمام ساتھی ججز، گلوکار جو برسوں اس کا حصہ بنے۔۔۔ یہ واقعی گھر جیسا بن گیا تھا، یہ اسٹیج بھرپور محبت ہے!
نوٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وشال نے پوسٹ کا کیپشن دیا کہ 'الوداع یارو۔ 6 سیزن میں جیتنا مزہ کیا، اس سے بھی زیاد یاد آئے گی، ساتھی گلوکاروں کو ٹیگ کر کے ان کا کہنا تھا کہ حق سے زیادہ پیار ملا ہے، ہر ایک کا ہمیشہ شکر گزار ہوں۔
وشال نے انڈین آئیڈل کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ شو مجھے اتنا ہی یاد کرے گا جتنا میں اسے یاد کروں گا، میں صرف اس لیے جا رہا ہوں کہ میں اپنا وقت واپس چاہتا ہوں۔ ہر سال 6 مہینے تک ممبئی میں پھنس نہیں سکتا!۔
'شکریہ شریا، بادشاہ، آدی، آرادھنا، چترا، آنند جی، اننیا، سونل، سنال، مشابہ، پروڈکشن کی پوری پروڈکشن۔ عملہ، ولاس، پاکیا، کوشک (پنکی)، اور تمام گلوکار اور موسیقار (مہیش جی، راکیش اور سبھی)، لائٹنگ والے، اسٹیج کے ہاتھ، صفائی کرنے والے عملے، ساجد بھائی اور ستیش بھائی (ہمارے اسٹل فوٹوگرافر)، اور ہر ایک کے لیے صرف پیار اور اگر کوئی رہ گیا تو اس کے لیے معذرت۔
وشال نے آخر میں کہا کہ 'موسیقی بنانے، کنسرٹس بجانے، اور کبھی بھی میک اپ نہ کرنے کا وقت ہے! یہ وشال اور شیکھر کا سیزن ہے!! جے ہو!'
پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آدتیہ نارائن نے لکھا کہ 'ایک دور کا خاتمہ۔ انڈین آئیڈل آپ کے بغیر کبھی ایک جیسا نہیں رہے گا، بڑے بھائی، ایک ساتھ تمام بہترین وقتوں کے لیے مشکور ہوں'۔
خیال رہے کہ وشال سیزن 10 (2018) سے انڈین آئیڈل سے بطور جج منسلک رہے ہیں، شو کا سیزن 15 حال ہی میں مناسی گھوش کے ساتھ فاتح کے طور پر ختم ہوا۔
وشال نے مشہور بالی وڈ فلموں 'اوم شانتی اوم'، 'انجانا انجانی'، 'دوستانہ'، 'آئی ہیٹ لو اسٹوریز'، 'بینگ بینگ'، 'سلطان'، 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر،' 'بیفکرے' اور 'وار 'کے سپر ہٹ گانوں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔