
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1412 کی کمی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 29 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا، حصص بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔