تازہ ترین

معروف ریپر ایمی وے بنٹائی رشتہ ازدواج میں منسلک


بھارت کے معروف ریپر ایمی وے بنٹائی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

چند سال قبل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے گیت 'مچائیں گے' کے میکر ایمی وے نے اپنے اس گانے سے میوزک کی دنیا میں دھوم مچا کر رکھ دی تھی۔

ویڈیو میکنگ ایپ اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 'مچائینگے' پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز ویڈیوز بناتے اور شیئر کرتے نظر آئے۔

ایمی وے بنٹائی نے 24 جنوری کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی شادی کی تصاویر شامل ہیں۔

ایمی وے بنٹائی نے ماڈل سالینا سے شادی کی ہے اور ان تصاویر میں دونوں مرون رنگ کے عروسی ملبوسات میں ٹوننگ کرتے نظر آئے۔

ایمی وے نے جہاں مرون پرنٹڈ شروانی پہن کر آنکھوں پر گوگلز لگائے وہیں ان کی دلہنیا نے مرون لہنگا چولی پہنا اور سر پر دوپٹہ سجا کر دلکش عروسی لک میں حسن کے جلوے بکھیرے۔

اس جوڑی کو سال 2023 میں ریلیز ہونے والے ہٹ ٹریک 'کڑی' میں دیکھا گیا تھا جس میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی اسپیشل ویڈنگ پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمدللہ' لکھا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

کون سالینا؟

سالینا کا اصل نام حالینہ کوچے ہے جو یکم جولائی 1995 کو فنلینڈ میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنا نام خود سلینا رکھ لیا۔

سالینا ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکارہ بھی ہیں جو متعدد پنجابی اور ہندی میوزک ویڈیوز کا حصہ بن چکی ہیں۔

گیت 'کڑی' کے علاوہ ان کے مشہور پروجیکٹس میں 'بلیاں بلیاں'، 'شوٹر'، 'پراڈا'، 'سوٹ پنجابی' اور 'اک کہانی' شامل ہیں۔