تازہ ترین

اے بی ڈی ویلیئرز کا 4 سال بعد دنیائے کرکٹ میں واپسی کا اعلان


دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے 4 سال قبل 2021ء میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقا کے 40 سالہ سابق کرکٹر نے آج اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے دوسرے ایڈیشن میں 'گیم چینجرز ساؤتھ افریقہ چیمپئنز' کی قیادت کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) ایک T20 فارمیٹ کے تحٹ کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور نان-کانٹریکٹڈ کرکٹ لیجنڈز کھیلتے ہیں۔

اے بی ڈی ویلیئرز کی واپسی کے اعلان نے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش کو جنم دیا ہے، جو اپنے پسندیدہ ورسٹائل اور نڈر بلے باز کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔ کرکٹ میں واپسی کے اپنے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ چار سال قبل میں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی کیونکہ مجھے مزید کھیلنے کی خواہش محسوس نہیں ہرہی تھی، لیکن اب وقت گزر گیا اور میرے نوجوان بیٹوں نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہم گارڈن میں اکثر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اس دوران مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھ میں چنگاری پھر سے جل اٹھی ہے، اس لیے میں جم اور نیٹس میں دوبارہ جانے لگا ہوں اور میں جولائی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کھیلنے کیلئے تیار ہوں'۔