تازہ ترین

سری دیوی بیٹیوں کو اپنی فلمیں کیوں نہیں دیکھنے دیتی تھیں؟


آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اپنی پہلی فلم "لوویاپا" میں عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، فلم کا ٹریلر اور گانے شائقین سے مثبت ردعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں خوشی کپور نے بتایا کہ ان کی والدہ سری دیوی انہیں اور ان کی بہن جھانوی کپورکو اپنی فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں دیتی تھیں، اس کے نتیجے میں دونوں بہنیں چھپ کر ان کی فلمیں دیکھتی تھیں اور انہیں نہیں بتاتی تھیں۔

خوشی کپور سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اپنی والدہ کی تقریباً تمام موویز دیکھ رکھی ہوں گی؟ جس پر خوشی کپور کا کہنا تھا کہ دراصل وہ ہمیں گھر میں اپنی فلمیں دیکھنے نہیں دیتی تھیں تو یہ ہمارے لیے تھوڑا مشکل ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں، ان کی والدہ اس حوالے سے کچھ شرمیلی تھیں، اس لیے جھانوی اور مجھے ان سے چھپ کر ایک الگ کمرے میں ان کی موویز دیکھنی پڑتی تھیں، ہم نے ان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں لیکن ہمیں یہ چوری چھپے کرنا پڑتا تھا۔

خوشی کپور نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا کہ ایک بار انہوں نے گھر میں فلم "اوم شانتی اوم" چلائی اور شاہ رخ خان کے فلم میں کیے ہوئے مشہور فلمی سین کو کرنے کی کوشش کی، انہوں نے اپنے کزن کو ان کے بریسلیٹ پر اپنا دوپٹہ باندھنے کے لیے بھی کہا تاکہ وہ اس سین کو دہرا سکیں۔

ایک اور انٹرویو میں "دی آرچیز" کی اداکارہ خوشی کپور نے اپنی والدہ کی ایک ایسی خوبی کے بارے میں بات کی جس نے انہیں واقعی 'محسور' کر دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ اپنے آپ کو بے حد وقار کے ساتھ پیش کرتی تھیں اور جہاں بھی جاتیں، اونچے وقار کے ساتھ کھڑی ہوتی تھیں۔

خوشی کپور کی آنے والی فلم "لوویاپا" کے بارے میں بات کی جائے تو ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گورو (جنید خان) اور بانی (خوشی کپور) کے درمیان رشتہ ایک مذاحیہ اور شدید رخ اختیار کرتا ہے، گورو اور بانی کے خاندان ان پر چیلنج ڈالتے ہیں کہ وہ اپنی شادی کا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک دن کے لیے ایک دوسرے کے فون تبدیل کریں تاکہ اعتماد کا امتحان لیا جا سکے۔

"لوویاپا" 7 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، اس فلم میں گرشہ کپور، آشوتوش رانا، تنویکا پارلیکر، ککو شرادا اور دیگر بھی شامل ہوں گے۔ 

"لال سنگھ چڈھا" کے ہدایتکار ادویت چندن کی ہدایت کردہ یہ رومانوی کامیڈی فلم فینٹم اور اے جی ایس انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ہے