بشریٰ انصاری نئی ویڈیو میں’ ہیما مالنی‘ قرار
بےشمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھارتی اداکارہ ہیما مالنی قرار دیا جانے لگا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بلیو لباس زیب تن کررکھا ہے اور اسی مناسبت سے کیپشن میں بلیو بلیو لکھا گیا۔
ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے گانا لگا رکھا ہے جب کہ وہ خود دیوار سے ٹیک لگا کر کیمرے کی طرف ناز و انداز سے دیکھتی ہیں۔ مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انہوں نے بالی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا مشہور گانا ‘ساتھی رے‘ لگا رکھا ہے جسکے لیرکس منوج منتشر نے لکھے ہیں جبکہ گلوکار و کمپوزر ارکو ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں۔ کسی نے تو انہیں پاکستان کی ہیما مالنی قرار دیا لیکن وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ اسکرین شاٹ اسکرین شاٹ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیے اور انہیں یاد دلایا کہ وہ نانی بن چکی ہیں، انہیں اس طرح کی ویڈیو شیئر نہیں کرنی چاہیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ سینیئر ہونے کے باوجود اداکارہ ویڈیو میں اس طرح ادائیں دکھا رہی ہیں، جیسے وہ نو عمر لڑکی ہوں۔ کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اس طرح کی ویڈیوز نہ بنائیں اور فضول حرکتوں سے دور رہیں۔