فلم ’پدماوت‘ میں ہیروئن کا کردار دیپیکا سے پہلے کسے آفر کیاگیا؟
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو اپنے بے لاگ تبصروں سے متعلق مشہور ہیں اور کسی بھی بات کو اس کے مضمرات جانے بغیر بولنے پر بھی ان کی شہرت ہے۔
کنگنا رناوت ان دنوں فلم ’ایمرجنسی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں،یہ فلم ماضی کی بھارت کی سیاست پر مبنی ہے، اس میں کنگنا رناوت سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
اس دوران کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ انہیں 2018 میں سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوت ‘ میں مرکزی اداکارہ کے کردار کی پیشکش کی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس فلم کو ٹھکرا دیا تھا کیونکہ مجھے یہ کردار پسند نہیں آیا تھا۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈکون ’پدماوت‘ میں صرف ایک شوپیس کے طور پر دکھائی گئی ہیں جو صرف ہر وقت تیار ہوتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے فلم کی آفر ہوئی تو میں نے سنجے لیلا بھنسالی سے اسکرپٹ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ کبھی کسی کو اسکرپٹ نہیں دیتے، تو میں نے کہا اس میں ہیروئن کا کردار کیا ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا رول صرف اتنا ہے کہ ہیرو اسے آئینے میں دیکھتا ہے اور وہ تیار ہورہی ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ جب میں نے 'پدماوت' دیکھی تو مجھے لگا کہ دپیکا پڈوکون صرف تیار ہونے تک محدود ہے، جب میں نے فلم دیکھی وہ ساری فلم میں تیار ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں رنویر سنگھ،دپیکا پڈوکون، ادیتی راؤ حیدری اور شاہد کپورنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ فلم اسی نام سے مشہور ایک افسانوی نظم پر بنائی گئی ہے