تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں، بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان


ملک کے بیشتر علاقے بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور  پہاڑوں پربرفباری ہو سکتی ہے۔ 

حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

 ادھر پنجاب میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، موٹر وےایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند ہے جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان  اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے