تازہ ترین

طلاق کی افواہوں کے دوران یوزویندرا چاہل کی نئی انسٹا پوسٹ وائرل


بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی سوشل میڈیا پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی۔

یوزویندر چاہل اور دھناشری کی طلاق کی افواہیں کئی ہفتوں سے گرم ہیں، اس دوران یوزویندر کی جانب سے معنیٰ خیز سوشل میڈیا پوسٹس لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان دونوں کی جانب سے طلاق کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، تاہم یہ دونوں اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے حوالے سے جاری چہ مگوئیوں کو 'پریشان کُن' قرار دیتے ہوئے مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

حال ہی میں یوزویندر چاہل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی متعدد تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے ایک بار پھر معنیٰ خیز پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ حقیقی محبت نایاب ہے، ہیلو! میرا نام 'نایاب' ہے۔

یوزویندر چاہل نے اس کیپشن میں کوئی واضح پیغام نہیں دیا تاہم کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا نے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کہ بھارتی کرکٹر دراصل اپنے کیپشن میں کچھ کہے بنا بہت کچھ کہہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ چند ماہ سے علیحدہ رہ رہا ہے، خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر چکے ہیں کہ طلاق ناگزیر ہوچکی ہے، تاہم اختلافات کے پیچھے اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی طلاق کی افواہیں گرم ہوئی ہیں، اس سے قبل 2023ء میں بھی دھناشری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یوزویندرا چاہل کو ان فالو کر دیا تھا۔ اسی وقت یوزویندرا چاہل نے بھی ایک پوسٹ میں ڈھکے چھپے انداز میں پیغام درج کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'نئی زندگی کا آغاز'۔ان دونوں کے اس اقدام سے طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں تاہم اس وقت یوزویندرا چاہل نے اِن افواہوں کو مسترد کردیا تھا اور مداحوں سے غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلانے کی تاکید کی تھی۔ یاد رہے کہ یوزویندرا چاہل نے 8 اگست 2020 کو معروف یوٹیوبر، کوریوگرافر اور ڈینٹسٹ دھناشری ورما سے منگنی کی تھی، بعدازاں 22 دسمبر 2020ء کو وہ دونوں گڑگاؤں میں ایک محدود تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔