اروشی روٹیلا اور ریکھا کا کیا تعلق؟ بچپن کی یاد تازہ کردی
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے خود کو بچپن میں لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے نام سے پُکارے جانے کا انکشاف کردیا۔
اروشی روٹیلا کا نام ماضی میں بھارتی کرکٹر رشب پینٹ کے ساتھ افیئر کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنا جس کے بعد وہ پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر کے خبروں کی زینت بنیں۔
اروشی روٹیلا اپنی اداکاری اور ماڈلنگ سے زیادہ اپنی باتوں کے سبب چرچوں میں رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے ایک نئے انٹرویو میں کیا کہ جب انہوں نے اپنی اسکول کی ایک یاد کا ذکر کیا۔
اروشی روٹیلا نے کہا کہ 'مجھے یاد ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تب میری اسکول ٹیچر مجھے دیکھ کر یہ کہتی تھیں کہ میں ریکھا آگئی'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں جب بھی بھارتنیاتم کلاسک ڈانسر ڈریسنگ میں پوری تیار ہوکر جاتی تھی تو میری اسکول ٹیچر مجھے ریکھا کہہ کر مخاطب ہوتی تھیں، تب تو اتنی چھوٹی تھی کہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیا کہہ رہی ہیں وہ پر اب سمجھ آتا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ' میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی کلاسک ڈانسنگ کا موقع ملے تو اپنے جسم اور چہرے کے تاثرات میں گریس لاسکوں'۔اروشی روٹیلا کے اس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ اور ریکھا جی؟ کیا مطلب کچھ بھی ہو رہا ہے یہاں دنیا میں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'کیا یہ لڑکی اس عمر میں ہی پاگل ہوگئی ہے، کچھ بھی بول دیتی ہے'۔ جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین اروشی کا تمسخر اڑاتے نظر آئے وہیں بعض ان کی اس بات سے اتفاق رکھتے بھی دکھے۔ایک فین نے لکھا کہ 'مجھے تو ہمیشہ سے ہی یہ ریکھا سے ملتی ہوئی لگتی ہے' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس میں جھوٹ کیا ہے؟ سچ میں اروشی ریکھا سے ملتی ہے'۔ واضح رہے کہ آج سے تقریباَََ 10 سال قبل اورشی روٹیلا اور ہنی سنگھ 'لَو ڈوز' نامی گانے میں دکھائی دیے تھے ، اس گانے سے ہنی سنگھ اور اروشی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد ان دونوں کو ہی کرئیر میں ایک کے بعد ایک کامیابی ملتی رہی، اور اب پھر یہ دونوں اسی لَو ڈوز گانے کے پارٹ 2 پر کام کر رہے ہیں۔