بھارت کی کس ٹی وی اداکارہ نے انسٹا فالوورز میں شاہ رخ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی فالوورز میں پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنت زبیر نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر 'پھلوا' اور 'تو عاشقی' جیسے ڈراموں سے کیا جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں اور اپنے کانٹینٹ سے مداحوں کو انٹرٹین کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنت زبیر کی مقبولیت کے چرچے اس قدر ہیں کہ انہوں نے فالوورز میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اسکرین گریب سوشل میڈیا
انسٹاگرام پر جنت زبیر کے چاہنے والوں کی تعداد 49.7 ملین ہے اور شاہ رخ خان کے مداحوں کی گنتی 47.7 ملین میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جنت زبیر ڈراموں کے علاوہ 'خطروں کے کھلاڑی' اور 'لافٹر شیف' جیسے شوز بھی کر چکی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو کافی پسند کیا گیا۔