تازہ ترین

'ٹھیک تو ہیں، پھر اتنی ہائپ کیوں؟' سیف کی نئی ویڈیو پر مداح برہم


بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر باندرہ میں واقع رہائش گاہ میں 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب ہونے والے افسوسناک قاتلانہ حملے کے بعد اداکار کی ہسپتال سے گھر واپسی کے موقع ہر پہلی جھلک نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں سیف علی خان اپنے گھر میں گھسنے والے ڈکیت سے جھڑپ کے نتیجے میں حملہ آور کی جانب سے کیے جانے والے چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیت اور سیف علی خان کی جھڑپ میں سیف کو  6 ضربیں لگیں جن میں سے 2 خاصی گہری تھیں۔

واقعے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں  طویل سرجری کے بعد اداکار کی پیٹھ سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اسپتال سے سیف علی خان کے ڈسچارج ہونے کے بعد منظرِ عام پر آنے والی پہلی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے طنز کے تیر چلادیے

 

 

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس اداکار پولیس کی سخت نگرانی میں کمر کی سرجری ہونے کے باوجود انتہائی ہشاش بشاش انداز میں واک کرتے ہوئے اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہورہے ہیں۔

مداحوں کا ردعمل

اداکار سیف علی خان کی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تاہم ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ وہ ڈسچارج ہونے کے بعد سیف کو صحیح طریقے سے چلتے ہوئے دیکھیں گے۔ 

اسکرین گریب

اسکرین گریب

پاپارازی کی جانب سے سیف علی خان کی اسپتال سے ڈسچارج کی جانے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کا رُخ کرتے ہوئے ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ‘کیا؟ سیف تو بالکل ٹھیک لگ رہے ہیں، پھر اتنی ہائپ کیوں کہ 6 بار چاقو مارا گیا اور سرجرہ ہوئی وغیرہ‘۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘یہاں میں کمر میں درد کی وجہ سے چل نہیں پا رہا ہوں اور  سرجری کے بعد سیف ایسے چل رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں‘۔

ایک اور انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘کوئی اتنی میجر سرجری کے بعد واک کیسے کرسکتا ہے؟‘ جبکہ ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے سوچا تھا کہ سیف علی خان ویل چیئر پر ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے سیف علی خان اور ان کی فیملی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسی سوسائٹی میں  قائم  کسی دوسرے مکان میں منتقل کردیا گیا ہے۔