جسلین کی گلوکاری پر تنقید، عرفی جاوید حمایت میں سامنے آگئیں
بھارتی گلوکارہ جسلین روئل نے ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں گلوکار کرس مارٹن کے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ کا آغاز کرنے والی پہلی ہندوستانی فنکار کے طور پر تاریخ رقم کی۔
خود ساختہ گلوکار و انڈین آئیڈیل کی رنر اپ سنگر جسلین روئل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے کیریئر کی یادگار شب کی ویڈیو بھی شیئرکی گئی۔
عرفی جاوید نے 'بہن-کوڈ' کا مظاہرہ کردیا
سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا شکار ہونے والی گلاکارہ جسلین روئل کیلئے ‘بہن-کوڈ‘ کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے متنازع ڈریسنگ کیلئے مشہور سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید میدان میں آگئیں۔
جسلین کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف میدان میں کودتے ہوئے عرفی جاوید نے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور گلوکارہ کی حمایت میں دبنگ اسٹوری پوسٹ کردی۔
اسکرین گریب
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ‘میں واقعی اپنے ٹیلنٹ کو بڑھانے اور اس کی حمایت کرنے میں یقین رکھتی ہوں اس لیے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جسلین کو کولڈ پلے کے ساتھ بغیر کسی کی حمایت کے اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا جوکہ بہت بڑی بات ہے‘۔
جسلین کی مزید تعریف کرتے ہوئے عرفی کا کہنا تھا کہ ‘جسلین انتہائی ہونہار فنکارہ ہیں اور ہم سب نے ان کے کام کو کئی سالوں سے پسند کیا ہے، آئیے اپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی تعریف کریں‘۔
اختتام میں عرفی نے گلوکارہ جسلین روئل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا سپورٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے‘۔
واضح رہے کہ جسلین، جو مسلسل اپنی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، تاحال سوشل میڈیا پر ہونے والی اِس ٹرولنگ پر مکمل خاموش ہیں۔