چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں
چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں،6مزید ا لیکٹرک بسیں کل لاہور پہنچ جائیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا ہے 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازافتتاح کریں گی۔
مجموعی طور پر27 الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلیں گی،لاہور میں مزید 500سےزائدالیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔