پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے میں انڈیکس میں 6235 پوائنٹس کا اضافہ، 217 ارب روپے مالیت کے سودے مکمل ہوئے
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 6235 پوائنٹس کے اضافے سے 117586 پر بند ہوا۔ اس دوران 100 انڈیکس 6451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 118367 اور کم ترین سطح 111916 رہی۔
ہفتہ بھر میں 5.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 217 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 506 ارب روپے بڑھ کر 14633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔