سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2657 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔