2024 میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا
سال کے آخر میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار، 2024 میں قیمت میں 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے، جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2614 ڈالر فی اونس پر ثابت ہے۔
سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد (52 ہزار 600 روپے) کا اضافہ ہوا۔ اس دوران سونے کی فی تولہ قیمت 77,100 روپے کے بینڈ میں رہی۔
سال 2024 میں سونے کی فی تولہ سب سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے اور سب سے کم قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس میں 26.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سونے کی عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، جبکہ بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس اور کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔