ہونڈا نے سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قسطوں پر فراہمی کا اعلان کیا
ہونڈا پاکستان نے 2025 کے لیے سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹر سائیکلوں کی قسطوں پر فراہمی کا اعلان کیا، 25 فیصد ایڈوانس کے ساتھ 3 سال تک ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ہونڈا پاکستان نے اپنے موٹر سائیکل لائن اپ کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس میں مختلف قیمت پوائنٹس پر سی ڈی 70 سے لے کر پریمیم ماڈل سی بی 150 ایف تک شامل ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمتیں:
- سی ڈی 70: 1,57,900 روپے
- سی ڈی 70 ڈریم: 1,68,900 روپے
- سی جی 125: 2,34,900 روپے
- ہونڈا پرائیڈ: 2,08,900 روپے
- ہونڈا سی جی 125 سیلف: 2,82,900 روپے
- ہونڈا سی بی 125 ایف: 3,90,900 روپے
- ہونڈا سی بی 150 ایف: 4,93,900 روپے
سی ڈی 70 کی اقساط کا منصوبہ
سی ڈی 70 ماڈل کے تمام ویرینٹس کیلئے 39,475 روپے (25%) کی ابتدائی ادائیگی کے ساتھ 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس، کل 41,275 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔
ماہانہ اقساط کے منصوبے:
- 12 ماہ: 9,869 روپے
- 24 ماہ: 5,116 روپے
- 36 ماہ: 5,357 روپے
سی جی 125 کی اقساط کا منصوبہ
سی جی 125 کے لیے 58,725 روپے (25%) کی ابتدائی ادائیگی اور 1,800 روپے پروسیسنگ فیس، کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔
ماہانہ اقساط کے منصوبے:
- 12 ماہ: 14,682 روپے
- 24 ماہ: 7,611 روپے
- 36 ماہ: 7,969 روپے
تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) شامل ہیں۔ ہونڈا کے فنانسنگ آپشنز کا مقصد پاکستانی صارفین کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔