
شاداب خان کندھے کی انجری کا شکار، 3 ماہ کرکٹ سے دوری کا امکان
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف میں مبتلاہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔
مزید برآں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔