تازہ ترین

آپریشن بُنیان مّرصُوص : پاکستان نے کن کن محاذوں پر کیا کیا کامیابیاں حاصل کیں؟


پاکستان نے بھارت کی چار روز سے جاری جارحیت کے بعد 9 اور دس مئی کی شب بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن  بُنیان مّرصُوص لانچ کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔

اکستان کی بری اور فضائی فوج نے بھارت کو چاروں خانے چت کیا جبکہ بحریہ کے جوان بھی چاق و چوبند اور دشمن پر گہری نظر رکھے رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دشمن کو 100-0 سے واضح شکست دی۔

فضائیہ نے تصادم کے دوران بھارت کے 5 جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے، جن میں رافیل، SU-30 اور MIG-29 شامل ہیں۔  

پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈِنگا کے قریب بھارتی میزائل پروجیکٹ کو مار گرایا۔  

8/9 مئی کو پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے سپرسونک براہموش میزائلوں کو تباہ کیا۔  

پاکستان کے J-10C طیاروں اور AI سسٹمز نے بھارتی طیاروں کو ان کی اپنی فضاؤں میں نشانہ بنایا۔  

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز، چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

بھارت نے 7 مقامات پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان نے 26 ہدف تباہ کر کے 3 گنا زیادہ جوابی کارروائی کی۔  

پاکستان نے بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بناکر مار گرایا جبکہ آپریشن  بُنیان مّرصُوص میں پاکستان نے فاتح-1 میزائلز فائر کر کے بھارتی ایئر بیسز کو شدید نقصان پہنچایا۔  

سفارتی سطح پر کامیابیاں

پاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل اور برداشت کے بعد جواب دینے پر بھی اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے حکامت کی۔ چین، ترکیہ، آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کی۔  

اس کے علاوہ امریکا اور مغربی ممالک نے غیرجانبداری اختیار کی تاہم صرف ایک ملک اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا نظر آیا اور اس نے مدد بھی کی۔

آپریشن کے دوران پاکستان کی بیانیے کی جنگ میں فتح

 پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جبکہ عالمی میڈیا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔ اور بھارت اپنے الزامات و دعوؤں پر کوئی ثبوت بھی پیش نہ کرسکا۔

آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" نے بھارت کے " آپریشن سندور" کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔

قوم کا اتحاد

بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم مزید متحد ہو کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جبکہ بھارتی معاشرہ مزید تقسیم کا شکار ہوا۔  

آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر کا پروگرام منظور کر کے پاکستان کے عالمی اعتماد کو بحال کیا۔  

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک فوجی فتح نہیں بلکہ "قوم کی سربلندی، اتحاد اور استقامت"** کی علامت ہے۔