
کینسر میں مبتلا حنا خان کو دھرمیندر نے ویڈیو کال کرکے کیا کہا؟
بھارتی اداکارہ اور اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا حنا خان نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے ساتھ اپنا فین مومنٹ مداحوں سے شیئر کردیا۔
گزشتہ سال جون میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد اداکارہ حنا خان اپنے جیسی کروڑوں خواتین کے لیے کینسر سے جاری اپنی جنگ کی بدولت ہمت اور عزم کا پیکر بنی نظر آئیں۔
اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں مداحوں سے انکشاف کیا تھا کہ ان کی کیموتھراپی اور سرجری مکمل ہو چکی ہے اور اب وہ امیونو تھراپی سے گزر رہی ہے۔
اپنی دلکش پوسٹ کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایکٹیو رہنے والی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں مداحوں سے ایک خاص لمحہ شیئر کیا جس میں 'او جی سپرمین آف انڈیا' دھرمیندر کی طرف سے انہیں ایک ویڈیو کال موصول ہوئی۔
اسکرین گریب
اداکارہ حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار دھرمیندر کے ساتھ اپنی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ مداحوں سے شیئر کیا۔
پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے حنا کا کہنا تھا کہ ‘جب بھارت کے او جی سپرمین آپ کی ہمت اور جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے گرمجوشی سے آشیرواد دیتے ہیں تو بہت خاص محسوس ہوتا ہے‘۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘دھرم انکل آپ کی جانب سے کی جانے والی ویڈیو کال کا بہت شکریہ، میں جلد ہی آپ سے ملنے آ رہی ہوں اور آپ سے بہت پیار کرتی ہوں‘۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ حنا خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی جانب سے کی جانے والی ویڈیو کال اور نیک خواہشات کے اظہار کو اپنا 'فین مومنٹ' قرار دے دیا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ حنا خان کے فین مومنٹ پر انہیں مبارکباد سمیت صحتیابی کی دعائیں بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔
حنا خان کی کینسر جرنی کے بارے میں
گزشتہ سال جون 2024 میں اداکارہ حنا خان نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں سے انکشاف کیا تھا کہ ان میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔