
ایران اسرائیل کشیدگی: عراق ، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر
ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ائیرلائنز کی سروسز متاثر ہوگئیں۔
ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر سعودی ائیرلائن نے آج اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا جب کہ یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جب کہ ترک ائیرلائن نےایران کیلئے 19 جون تک پروازوں کومعطل کردیا ہے۔