
نعیمہ بٹ نے بھی بھارتی دھمکیوں کا مذاق اڑا دیا
اداکارہ نعیمہ بٹ کی لمبے بالوں کا راز بتانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلچسپ جملے پر لپ سنک کررہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’انڈیا نے پاکستان کا پانی بند کردیا اور پورا پاکستان پریشان ہے صرف میں نہیں ہوں کیونکہ میں ت نہاتا ہی نہیں ہوں۔‘
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لمبے بالوں کا راز۔‘
اس سے قبل انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔ اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، اسٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔