تازہ ترین

شاہ رخ خان نے اپنے خوابوں کے آشیانے کو حقیقت میں کس طرح بدلا ؟


شاہ رخ خان ہندی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں کو میں شمار ہوتے ہیں جن کو فن میراث میں نہیں ملا اور انہوں نے بالی وڈ میں قدم جمانے کے لیے بے انتہا محنت کی۔

شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے بعد اپنے خوابوں کا گھر خریدنے کا سوچا اور اس پر عمل بھی کر دکھایا اور آج پوری دنیا اس گھر کو ’منت‘ کے نام سے جانتی ہے۔

ہدایتکار عزیز مشرا نے شاہ رخ خان کے اس خواب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ شاہ رخ خان نے انہیں یہ گھر دکھا کر کہا تھا کہ انہوں نے یہ خرید لیا ہے۔

1997 کی فلم ’یس باس‘ کے مشہور گانے ’چاند تارے‘ میں ایک سین ہے جس میں شاہ رخ خان ایک ایسے گھر کے سامنے گاتے نظر آتے ہیں، جو آج ان کا اپنا گھر 'منت' کہلاتا ہے۔

فلم کے ہدایتکار عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح برسوں بعد، 2001 میں شاہ رخ نے انہیں اشارہ کر کے بتایا کہ وہ اس گھر کے مالک بن چکے ہیں۔

جب انٹرویو میں یہ بات سامنے آئی کہ ’چاند تارے ‘گانے میں 'منت' کو فلمایا گیا تھا، اس وقت شاہ رخ اس کے مالک نہیں تھے تو ہدایتکار عزیز مشرا نے کہا کہ شاہ رخ خان اس وقت میرے ہی گھر 'دیودوت' میں رہتے تھے، جو 'منت' سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اور گوری دونوں اس وقت بہت نوجوان تھے،جیسے جوانی میں خواب دیکھے جاتے ہیں، ویسے ہی وہ جب بھی 'منت' کے سامنے سے گزرتے تو شاہ رخ ضرور گوری کو دکھا کر کہتے ہوں گے کہ ایک دن وہ یہ گھر اس کے لیے خریدیں گے۔

عزیز مرزا نے مزید بتایا کہ برسوں بعد جب وہ 'کیفے سی سائیڈ' پر ایک گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے، تو شاہ رخ نے انہیں اشارہ کر کے بتایا تھا کہ وہ یہ گھر خرید چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہم کیفے سی سائیڈ میں شوٹنگ کر رہے تھے، تب شاہ رخ نے کہا، 'عزیز، میں نے وہ گھر خرید لیا ہے۔

کیفے سے گھر صاف نظر آتا تھا،میں نے اسے مبارکباد دی،مگر بعد میں اسے میونسپلٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،شاہ رخ نے مشکلات کا سامنا کیا، مگر خوش قسمتی سے اب سب ٹھیک ہے،میری دعا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہمیشہ خوشی خوشی اس گھر میں رہے۔

منت کی نئی تعمیر و مرمت:

شاہ رخ خان نے 2001 میں 'منت' خریدا تھا،اس سے قبل یہ گھر ناریمان دوباش کی ملکیت تھا، جو بائی خورشید بھانو سنجانا ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے

حال ہی میں، خان خاندان نے 'منت' کی بڑی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے عارضی طور پر یہ گھر چھوڑ دیا ہے،فی الحال وہ باندرہ کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک عالی شان اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، جہاں وہ تقریباً دو سال تک رہیں گے۔

کام کے محاذ پر:

شاہ رخ خان جلد ہی سدھارتھ آنند کی فلم’ کنگ‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ان کی صاحبزادی سُہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔