
شردھا اور سوناکشی سے موازنے پر نشرت بھروچا بول پڑیں
بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اور سوہا علی خان کی فلم ‘چھوری 2‘ حال ہی میں 11 اپریل 2025 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے۔
فلم کو اس کی دلچسپ کہانی اور بہترین اداکاری کے لیے فلمی شائقین اور مداحوں سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
فلم فلم ‘چھوری 2‘ کی کامیابی کے بعد اداکارہ نشرت بھروچا بھارتی میڈیا کو مختلف انٹرویوز دے رہی ہیں اور اسی اثناء میں اداکارہ کی جانب سے صحافی و پوڈکاسٹر شبھنکر مشرا سے کی جانے والی بات چیت کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکارہ نشرت بھروچا نے پیار کا پنچنامہ 2 اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی جیسی کچھ ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ ‘سوناکشی سنہا اور شردھا کپور کے ساتھ ہی ڈیبیو کرنے اور ہٹ فلمیں دینے کے باوجود بھی انہیں دونوں اداکاراؤں طرح بڑی بجٹ کی فلمیں نہ ملنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے نشرت کا کہنا تھا کہ ‘میں 20 سال میں 10 فلمیں کرنے پر خوش اور مطمئن ہوں اور یقینی طور پر مجھے اس سے فائدہ ہے‘۔
چھوری 2 کی اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘اسٹار کڈز ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ وہ اکثر ان مواقع تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں جن تک ان کی رسائی آرام سے نہیں ہو پاتی، وہ ان راستوں کو جانتے ہیں جن کے وجود سے وہ واقف بھی نہیں ہیں یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے جس کا انہیں سامنا ہے‘۔
اداکارہ نشرت بھروچا نے پیار کا پنچنامہ کے بعد کے اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں بھی بات کی اور یاد کیا کہ ‘وہ ایک ایسے ہدایت کار سے رابطہ کرنا چاہتی تھیں جن کی وہ تعریف کرتی تھیں لیکن یہ نہیں جانتی تھیں کہ ان سے رابطہ کیسے کیا جائے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ آخرکار انہوں نے اچانک کبیر خان کو میسج کیا اور انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ جواب دیں گے بھی یا نہیں تاہم کبیر خان نے جواب دیا اور انہیں ملنے کی دعوت بھی دی اور اس ایک میسج نے ان کا دن بنا دیا‘۔
اداکارہ نے شیئر کیا کہ ‘نئے آنے والوں کے لیے کسی فلمساز سے رابطہ کرنا یا ملاقات طے کرنا بہت مشکل ہے جب کہ وہ اسٹار کڈز کو نیپو کڈز کہنے سے گریز کرتی ہیں تاہم اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ وہ بھی بہت سارے دباؤ سے نمٹتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ چھوری 2 کا پریمیئر 11 اپریل 2025 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوا فلم میں نشرت بھروچا نے ساکشی کا مرکزی کردار کردار ادا کیا ہے۔
فلم میں نشرت کے ہمراہ سوہا علی خان، سوربھ گوئل، گشمیر مہاجانی،کلدیپ سارین اور ہاردیکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
وشال فوریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھوشن کمار، وکرم ملہوترا، کرشن کمار اور جیک ڈیوس نے پروڈیوس کیا ہے