
کنگنا رناوت کی پہلی محبت کون؟
مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی سرخیوں میں چھائی رہی ہیں۔ حالانکہ اداکارہ ابھی تک سنگل ہیں، تاہم ان کے کیریئر میں انہیں اب تک 6 معروف شخصیات کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کنگنا رناوت کا نام کن لوگوں سے جُڑا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنے کیریئر کے آغاز میں کافی جدوجہد کی ہے لیکن اپنی زبردست اداکاری سے انہوں نے ایسا نقش چھوڑا کہ وہ بالی ووڈ کی کوئین بن گئیں۔ اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ انڈسٹری میں اپنی بے باکی کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔
کنگنا کا انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی الگ پہچان بنائی۔ آج وہ انڈسٹری کی 'کوئین' کے طور پر راج کر رہی ہیں۔
کنگنا نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، تاہم اداکارہ کے مداح ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
کپل شرما کے شو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی محبت ان کے اسکول ٹیچر تھے۔ وہ انہیں کافی پسند کرتی تھیں۔
اداکارہ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو کنگنا رناوت کا نام 6 ستاروں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔ ان میں سے دو شادی شدہ اداکار بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کا نام نکولس نامی شخص کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ ان کے افیئر کو لے کر کافی چرچے ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق نکولس برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر ہیں۔ کنگنا رناوت اور نکولس کا کچھ عرصہ بعد بریک اپ ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ ان کا نام شادی شدہ اداکار ریتک روشن کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ ان کے افیئر کو لے کر کافی بھی ہنگامہ ہوا تھا
نشانت پٹی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران کنگنا رناوت کی نشانت کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کا اداکار اجے دیوگن کے ساتھ بھی افیئر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر ہٹ فلم ʼونس اپون آ ٹائم ان ممبئیʼ کی شوٹنگ کے دوران خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔ یہی وجہ ہے دونوں فنکار فلم 'تیز' اور 'راسکل' میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
افواہوں کے مطابق ان خبروں پر اداکارہ کاجول کا صبر جواب دے گیا تھا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی تھی کہ اگر کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو میں دونوں بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی معاملات ٹھیک ہوگئے۔
اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔
بتایا جاتا ہے کہ کنگنا رناوت کا اداکار ادھین سمن کے ساتھ بھی کافی عرصے تک افیئر رہا تھا۔ دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا تھا۔
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ادھین سمن نے اداکارہ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یہی نہیں جب کنگنا نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا تو اس دور میں بھی ان کے شادی شدہ اداکار آدتیہ پنچولی کے ساتھ افیئر کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کیرئیر کے آغاز میں ان کا یہ مبینہ افیئر کافی موضوع بحث بنا تھا ۔