
بھائی کی مہندی پر ایمن اور منال کے لشکارے
پاکستان کی مشہور اور خوبصورت اداکارائیں ایمن خان اور منال خان اپنے بھائی معاز خان کی شادی کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو رہی ہیں۔
اس وقت خان ایمن خان کی فیملی کراچی میں شادی کی رنگین تقریبات میں مصروف ہے۔
ایمن اور منال کے ڈیجیٹل کریئیٹر بھائی معاز خان بہت جلد صبا معاز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں جس کے حوالے سے معاز خان اور صبا معاز خان کی مہندی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایمن خان، منال خان، ان کے خاندان کے افراد، اور دلہن کے گھر والے شامل ہوئے۔
صبا معاز خان یعنی دلہن نے مہندی کے موقع پر روایتی رنگوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے خوبصورت اورنج اور مہندی گرین رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، جس میں وہ بے حد دلکش لگ رہی تھیں۔
دوسری جانب دولہا معاز خان نے مہندی گرین شیروانی کے ساتھ مسترد شلوار سوٹ پہنا، جو ان پر بہت خوب جچ رہا تھا۔
ایمن خان نے اپنی بھائی کی مہندی پر ایک شاندار شوکنگ پنک رنگ کا انارکلی اسٹائل فراک پہنا تھا۔ ان کے لباس پر نفیس دھاگے کا کام، سنہری دبکہ، کورا اور موتیوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔
ایمن نے ایک ہلکا پھلکا اور سادہ میک اپ لک اپنایا، اور اپنے کھلے بالوں کو ایک خوبصورت انداز میں سنوارا۔
انہوں نے گلابی اور سنہری رنگ کا دوپٹہ اپنے گرد خوبصورتی سے لپیٹا ہوا تھا، ایمن خان کی مسکراہٹ اور سادگی نے ان کے لک کو اور بھی زیادہ چار چاند لگا دیے
منال خان نے مہندی پر سبز رنگ اور گہرے گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی کا انتخاب کیا۔
ان کی چولی پر سنہری دھاگے کا نفیس کام، سیکوئنز اور دبکے کی بھرپور کڑھائی کی گئی تھی، جو کہ روایتی مہندی تقریبات کے لیے بالکل موزوں تھی۔
منال خان نے خوبصورت چوٹی بنائی ہوئی تھی اور ان کا میک اپ بھی انتہائی نفیس اور ہلکا رکھا گیا تھا، جو ان کے قدرتی حسن کو نمایاں کر رہا تھا۔
دونوں کے دلکش لُکس یہاں دیکھیں:
فوٹو: منال خان انسٹا گرام
فوٹو: منال خان انسٹا گرام
فوٹو: منال خان انسٹا گرام
فوٹو: ایمن خان انسٹا گرام
فوٹو: ایمن خان انسٹا گرام
فوٹو: ایمن خان انسٹا گرام