تازہ ترین

حارث رؤف ، حرا مانی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے چونک کیوں گئے ؟


ان دنوں ہر طرف پی ایس ایل کا چرچا ہے اور مایہ ناز بلے باز حارث رؤف لاہور قلندر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ایک پی ایس ایل میچ کے بعد جب حارث رؤف اپنے مداحوں کے ساتھ مصافحہ کررہے تھے تو اسی دوران ٹی وی کی معروف اداکارہ حرا مانی بھی ان سے مصافحہ کرنے آگئیں.

 حارث نے حرا سے ہاتھ ملایا لیکن اگلے ہی لمحے کیمرے کو دیکھ کر ان کے منہ سے ’اوئے‘ نکلا اور پھر وہ کھسیانے انداز میں ہنسنے لگے۔

اس موقع پر سابق کرکٹر رمیز راجا بھی موجود تھے، حرا مانی سیاہ ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں نہایت جاذب نظر لگ رہی تھیں۔ پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا، کمنٹس میں صارفین نے حارث رؤف کے حرا مانی سے ہاتھ ملانے پر تنقید کا نشانہ بنایا شروع کردیا۔ اسنیپ گریب انسٹاگرام اسنیپ گریب انسٹاگرام ایک نے کہا کہ غیر محرم سے ہاتھ ملانا حرام ہے تو دوسرے نے کہا کہ یہ کرکٹر انٹرویوز میں میزبان صحافی کی جانب دیکھتے بھی نہیں اور یہاں ہاتھ ملا رہے ہیں۔ کئی صارفین نے حارث رؤف کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی ۔ حارث رؤف کا کرکٹ کرئیر: حارث نے 23 سال کی عمر میں ہارڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی، 2017 میں لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے انہیں گوجرانوالہ میں ٹرائلز کے دوران دریافت کیا اور ان کی رفتار اور صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا،انہوں نے آسٹریلیا میں ہاکسبری کرکٹ کلب کے لیے بھی کھیلا۔ حارث رؤف نے جنوری 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میچ سے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اکتوبر 2020 میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے اور دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا واحد ٹیسٹ میچ کھیلا ۔ حارث رؤف نے 23 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود ملک سے اسلام آباد میں نکاح کیا حرا مانی کے بارے میں تفصیلات: حرا مانی پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور سابق ویڈیو جوکی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا اور بعد میں میزبانی اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے 2010 میں ایک شو کی میزبانی کی اور 2013 میں ’میری تیری کہانی‘سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ ’جب وی ویڈ‘،’پریت نہ کریو کوئی‘،’یقین کا سفر‘،’دو بول‘،’میرے پاس تم ہو‘،’کشف‘ اور دیگر کئی کامیاب ڈراموں میں نظر آئیں۔