
نعیمہ بٹ بھی پاک بھارت میمز کا حصہ بن گئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اور رپنزل کہلائی جانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے پاک بھارت جنگ میمز کا حصہ بنتے ہوئے مداحوں سے اپنی گھنی زلفوں کو دلچسپ راز شیئر کردیا۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی دوسرے میمرز کی طرح فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کارخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کیلئے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دلچسپ جملے پر لپ سنکنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح نعیمہ کے سینس آف ہیومر کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نعیمہ بٹ کہتی ہیں کہ ‘انڈیا نے پاکستان کا پانی بند کردیا اور پورا پاکستان پریشان ہے لیکن میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ میں تو نہاتا ہی نہیں ہوں‘۔ صرف یہی نہیں ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے نعیمہ نے لکھا کہ ‘یہ ہے میرے لمبے بالوں کا راز‘۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ انڈیا پاکستان جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے جہاں انڈیا کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اور یوں اداکارہ مداحوں کو بتارہی ہیں کہ وہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ وہ نہاتی ہی نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بال اتنے لمبے ہیں۔ نعیمہ کے بالوں کا راز یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو خدا کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کے بالوں کا تعلق ان کے خاندان سے ہے کیونکہ یہ جینیاتی طور پر اچھے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینا، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال بھی ان کے بالوں کو لمبا اور گھنا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے لمبے بالوں کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسٹائلنگ کے دوران اکثر انہیں بال کٹوانے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر بالکل توجہ نہیں دیتیں۔ واضح رہے کہ کام کے محاز پر گزشتہ برس 'اے آر وائی ڈیجیٹل' پر نشر ہونے والے ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' میں پُراعتماد اور جاندار کردار 'رباب' نبھانے پر اداکارہ نعیمہ بٹ کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا