تازہ ترین

ابراہیم کے بعد پلک تیواری نے بھی اپنے رشتے پر لب کشائی کردی


بالی وڈ ادکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

اگرچہجوڑے نے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن انہیں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

تاہم حال ہی میں ابراہیم کی جانب سے پلک کو ‘اچھی دوست‘ کہنے کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ  پلک تیواری نے بھی اپنے افیئر کی قیاس آرائیوں پر  لب کشائی کرڈالی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پلک تیواری نے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ وہ اپنی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں بات کرنا کیوں پسند نہیں کرتیں؟۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے پلک نے کہا کہ ‘اپنے کیریئر کی اس اسٹیج پر میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی اُس وقت گفتگو کا موضوع بنے جب میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہی ہوں‘۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ‘جب کوئی شخص اپنے کریئر میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہے تو لو اینگل کی خبریں اسے صرف'ایک سرخی تک محدود' کر دیتی ہیں‘۔ پلک نے مزید کہا کہ ‘وہ نہیں چاہتیں کہ دوسرے لوگ ان کے معاملات پر رائے دیں کیونکہ وہ اپنی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسی پورٹل کے ساتھ ایک سابقہ گفتگو میں ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کے ساتھ اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پلک تیواری ان کی اچھی دوست ہیں اور ہاں وہ بہت پیاری ہیں، بس اتنا ہی‘۔ تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ یاد رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ پلک تیواری ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'دی بھوتنی' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم میں پلک اداکار سنجے دت، مونی رائے، سنی سنگھ، آصف خان اور دیگر اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔ہارر کامیڈی فلم کی کہانی اور ہدایت کاری سدھانت سچدیو نے کی ہے جسے دیپک مکٹ اور سنجے دت نے سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ اور تھری ڈائمینشن موشن پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ ہارر فلم 'دی بھوتنی' پہلے 18 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے یکم مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔