![](https://globalarrow.live/public/post-image//67a0cfc73449f155558959.webp)
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا
کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 9 پیسے اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 9 پیسےمہنگا ہوکر 280 روپے 88پیسے روپے ہے۔