تازہ ترین

IPLکےمہنگےترین کھلاڑی رشبھ کی گرل فرینڈ کون؟


انڈین پریمیئر لیگ اپنے عروج پر ہے اور لیگ کا ہر ایک اہم کھلاڑی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،لیگ میں شامل رشبھ پنت کا شمار آئی پی ایل کے مشہور اور مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ  لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

رشبھ پنت کے مداح ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی جاننے میں تجسس رکھتے ہیں اور ان کی اس پرسنل اسپیس میں سب سے بڑا نام ان کی گرل فرینڈ ایشا نیگی کا ہے۔

 

رشبھ اور ایشا کی پریم کہانی 2019 میں سامنے آئی جب رشبھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک پکچر شیئر کی جس میں دونوں بلیک ڈریس میں ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں، اس محبت سے لبریز تصویر پر مداحوں کی جانب سے انہیں خوب داد ملی تھی۔ رشبھ پنت نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں تمہیں ہمیشہ خوش اور مسکراتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ تم ہی میری خوشی کی وجہ ہو‘ْ رشبھ اور ایشا کی محبت کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا 2015 سے تعلق میں ہے۔10 سال سے یہ جوڑا ایک دوسرے کا ہمنوا ہے اور مداح انہیں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی طرح ایک آئیڈیل کپل مانتے ہیں لیکن رشبھ اور ایشا نے ابھی تک اپنے تعلق کو شادی میں تبدیل نہیں کیا ہے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا بند کردی تھیں جس سے لوگوں نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ اب یہ جوڑا علیحدگی اختیارکرگیا ہے، اس کے علاوہ جوڑے نے بھی ان قیاس آرائیوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے بعد ایشا نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دوبارہ سے رشبھ کو گلے لگاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں رشبھ کو اپنی روح ، ہبہترین دوست، زندگی کی محبت قرار دیا۔ ایشا نے ایک اور تصویر برف پوش پہاڑوں کے رمیان چھٹیاں گزارتے ہوئے پوسٹ کی تھی، جو ان کے رومانوی تعلق کے اٹوٹ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ مئی 2022 کے آئی پی ایل سیزن میں ایشا کو ایک میچ کے دوران رشبھ کے حق میں چیئر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ ایشا نیگی کون ہیں؟ اس کپل کے کافی مداح رشبھ کی محبت ایشا کے بارے میں جاننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، ایشا نیگی ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک انٹرپرنیور اور انٹینئر ڈیزائنر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ ہے، وہ فیشن کے حوالے سے کافی جانی جاتی ہیں۔20 فروری 1997 کو جنم لینے والی ایشا نے اپنی ابتدائی تعلیم کانوینٹ آف جیزس اینڈ میری دہرادون سے حاصل کی اور پھر اور ایمیٹی یونیورسٹی نوئیڈا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ایشا نیگی کو ایک کرکٹر کی گرل فرینڈ کے طور پر شناخت کے بجائے اپنی ذاتی شناخت کی زیادہ فکر رہتی ہے، وہ فلسفے اور انگریزی ادب میں خاصا شغف رکھتی ہیں اور خود کو ایک کامیاب بزنس وومن کے طور پر بھی تسلیم کروا چکی ہیں۔ رشبھ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی: آئی پی ایل 2025 میں رشبھ نے ایک معرکہ سر کرتے ہوئے لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے کھیلتے ہیں جنہوں نے انہیں دہلی کیپیٹلز سے 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔وہ آئی پی ایل 2024 میں دہلی کیپیٹلز کے بہترین کھلاڑی اور کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ آئی پی ایل میں معاوضے کی بات کی جائے تو انہوں نے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کو بھی پچھاڑ دیا ہے، رشبھ پنت لو آئی پی ایل کے معاہدے سے 27 کروڑ بھارتی روپے مل رہے ہیں اسی طرح بھارتی کرکٹ بورڈ سے انہیں 3 کروڑ روپے بھی مل رہے ہیں جس سے ان کا معاوضہ 30 کروڑ تک پہنچ گیا ہے جو کہ آئی پی ایل کے کسی کھلاڑی کا اب تک سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔ رشبھ نے مچل اسٹارک کی 24.75 کروڑ روپے کی ڈیل کو پچھاڑ دیا ہے جو انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2023 میں دی تھی۔ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل سے 21 کروڑ کا معاہدہ ہے اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں 7 کروڑ روپے ملتے ہیں جو 28 کروڑ روپے بن جاتے ہیں۔