
کیارا اڈوانی کی ویڈنگ اینیورسری پر رومانوی پوسٹ دل چھو گئی
بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈانی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر شوہر سدھارتھ کے نام رومانوی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
کیارا اڈوانی کا پیشہ ورانہ پہلو:
کیارا ایڈوانی نے سال 2014 میں فلم ‘فگلی‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔
بعدازاں کیارا کی زندگی میں بڑا موڑ 2016 میں اس وقت آیا، جب انہوں نے فلم ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری‘ میں ساکشی دھونی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوئی بلکہ کیارا کی پہچان بھی بن گئی۔اس کے بعد کیارا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی فلموں کی فہرست میں کبیر سنگھ، گڈ نیوز،بھول بھلیاں 2، ستیہ پریم کی کتھا،جگ جگ جیو و دیگر شامل ہیں۔
یہ تمام فلمیں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہیں، جو ان کی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔
کیارا اڈوانی کی ازدواجی زندگی:
بات کریں ازدواجی زندگی کی توبلاشبہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی ایک خوبصورت فلم کی طرح ہے، جہاں دونوں کی ملاقات فلم ’شیرشاہ’ کے دوران ہوئی اور پھر یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔
دیکھتے ہی دیکھتے ان لوو برز کی محبت اس قدر جلدی پروان چڑھی کہ انکی کیمسٹری کیساتھ محبت کو بھی دنیا نے تسلیم کرلیا۔یہاں تک کہ سدھارتھ اور کیارا دونوں نے بھی کبھی اپنی محبت کو نہیں چھپایا، اور میڈیا کی نظر میں آنے کے باوجود ان دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی محبت کو سچا رکھا۔
بعدزاں محبت کے اس رشتے کو ہمیشہ کیلئے امر کرنے والے اس جوڑے نے دنیا کے سامنے 7 فروری 2023 کو راجستھان کے سوریہ گڑھ پیلس میں شاندار تقریب میں شادی کرلی۔
اور اب دو سال گزرنے کے بعد یہ جوڑا آج اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منارہا ہے۔
سیکنڈ ویڈنگ اینیورسری پر کیارا کی رومانوی پوسٹ:
کیارا اڈوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں ویڈینگ ویڈیو کی ایک جھلک کیساتھ ایک لمحہ وہ بھی شامل تھا جب کیارا سدھارتھ کو رسی کی مدد سے وہیل گاڑی پر کھینچ رہی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیارا نے لکھا کہ،’اس طرح ہماری زندگی کی شروعات ہوئی اور اس طرح سے چل رہی ہے ، میرے ہر چیز میں ساتھی کو شادی کی سالگرہ مبارک’۔ سدھارتھ کی پوسٹ بھی کسی سے کم نہیں: دوسری جانب اداکار سدھارتھ نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی شادی کے دو خاص لمحات شامل تھے۔ پہلی تصویر جو بلیک اینڈ وائٹ ہے اس میں کیارا کو روایتی لباس میں خوشی سے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سدھارتھ محبت بھری نظروں سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔ دوسری تصویر ایک رنگین شاٹ ہے، جس میں سدھارتھ اپنی شادی کے لباس میں نظر آ رہے ہیں اور ان کی ہتھیلی پر مہندی سے لکھا گیا حرف ‘K’ نمایاں ہے، جو کیارا کے لیے ایک پیارا خراج تحسین ہے۔ان تصاویر کے ساتھ سدھارتھ نے لکھاکہ،’ہیپی اینیورسری میری محبت میں باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے تمہارا ہوں!’۔ سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ دو سال بعد بھی یہ جوڑا محبت، ہنسی اور خوبصورت رفاقت کی علامت بنے ہوئے ہیں، اور اپنی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔